160 ارب روپے کی گولی اور عوام کی رائے ۔۔۔۔سنئے سینئیر صحافی امجد عزیز ملک کی زبانی
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بارہ مخصوص اضلاع اور خیبرپختونخوا کے لئے 160 ارب روپے کے اعلان کے بعد عوامی حلقے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاز کے بعد یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وزیراعظم دہشت گردی کا شکار صوبے کے لئے میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ان کے اس بیان کو بھی پسند نہیں کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو 13 سالوں میں ایک دوائی بھی نہیں ملی۔حالانکہ یہاں تو صحت کارڈ پر علاج مفت ہو رہا ہے۔دوسری طرف انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ دس برسوں کے لئے سالانہ 100 ارب روپے کا جو اعلان ضم قبائلی علاقوں کے لئے ہوا تھا اس کے کتنے بقایاجات ہیں اور وہ کب ادا کئے جائیں گے؟

