اب تو خود پی ٹی آئی کے حلقوں سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات بیک ڈور کوششوں کا نتیجہ ہے اور ان کے مؤقف میں نرمی بھی کسی ممکنہ ڈیل کا شاخسانہ ہے۔
بس اتنا پوچھنا تھا کہ پھر "وہ ڈٹا ہوا ہے" والے بیانیے کا اب کیا کرنا ہے؟
وزیر اعلیٰ مریم نواز کیلئے اسوقت چیلنج نمبر 1 اسموگ میں کمی ہونا چاہیے!
انہی کے دعوے تھے کہ پنجاب میں پچھلے کچھ عرصے میں اسموگ کم ہوئی ہے جبکہ اس بار لاہور میں سردیوں سے پہلے اسموگ آگئی ہے اور شہریوں کو شدید متاثر کررہی ہے۔ اسموگ کیخلاف ایمرجنسی کا نفاذ آخری حل ہے۔
🚨 بریکنگ نیوز
نواز شریف اور آصف علی زرداری نئے صوبوں کے قیام اور مضبوط بلدیاتی نظام کو آئینی پیرائے میں لانے پر رضامند۔ مزید صوبوں کے قیام میں قانونی اور آئینی راستوں کو آسان بنایا جائے گا۔
مارچ 2027 سے شروع ہونے والا یا پراسیس اکتوبر 2028 تک چلے گا۔
پی ٹی آئی بھی آن بورڈ ہوگی!
اتنی پیاری دعوت پر تو ڈی جی صاحب کو سُر تال میوزک اکیڈمی کے بچوں سے ملنا بنتا ہے۔
افسوسناک اور قابلِ مذمت!
میرے والد کو آج صبح انکی ورکشاپ سے سادا کپڑوں والے افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
میں یہاں بہت واضح کر دوں کہ میں نے حسنین رفیق کے پوڈ کاسٹ میں بہت واضح طور پر بتایا تھا کہ میرے والد ہمارے ساتھ نہیں ہوتے انہوں نے 18 سال پہلے دوسری شادی کر لی تھی اور تب سے وہ اپنی دوسری فیملی کے ساتھ رہتے ہیں، میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ جیل کے عرصہ میں جب وہ پہلی بار جیل آئے تھے تو میں انہیں دو سال بعد سامنے دیکھ رہی تھی۔
میرے والد کا میرے کسی عمل سے کوئی لینا دینا نہیں نا انہیں سوشل میڈیا کا پتا ہے۔
میرے کسی فیملی ممبر کا سوشل میڈیا سے کوئی لینا دینا نہیں۔ میں بالغ ہوں اور اپنے ہر کام ہر عمل ہر کہی گئی بات کے لئیے خود ذمہ دار ہوں۔
اگر کسی ادارے کو میں مطلوب ہوں تو مجھے نوٹس دیں میں خود متعلقہ ادارے پیش ہو جاؤں گی آپ چوروں کی طرح حرکتیں نا کریں میں نا تو رُوپوش ہوں نا بھاگ کر کہیں جا رہی ہوں۔
جماعت اسلامی اسی طرح سے چپ چاپ گھر میں بیٹھی رہے تو انشاءاللہ پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہو جائے گا۔ منقول
اسٹبلشمنٹ کی باریکی اور منصوبہ اب عیاں ہے۔
مولانا فضل الرحمان غصے اور ہیجان میں سڑکوں پر آئیں اور پھر انکی جماعت بھی اپنی قوت اور استعداد کو تڑوا بیٹھے۔
یہ تو طے ہے کہ اب معاملہ پوائنٹ آف نو ریٹرن پر ہے اور کسی قسم کی رعایت مولانا کے لئے باقی نہیں۔
سڑکوں پر آئے تو پھر واپس گھر نہیں جیل۔
کیسسز کا سامنا کیا تو بھی جیل۔
🚨 بریکنگ نیوز! باخبر ذرائع کے مطابق وزارتِ مواصلات سے ملنے والی فائلوں میں بڑے بڑے انکشافات ہوئے ہیں، جن میں غیر قانونی کانٹریکٹس، ٹھیکوں اور مبینہ کرپشن سے بھری فائلیں شامل ہیں جو بہت جلد منظرِ عام پر آ جائیں گی۔
"ان فائلوں کی بنیاد پر سابق وزیرِ مواصلات اسد محمود کے گرد گھیرا تیزی سے تنگ ہونے جا رہا ہے۔"
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران سابق وزیرِ مواصلات مراد سعید کے دورِ وزارت میں ہونے والے متنازع کانٹریکٹس اور مبینہ کرپشن کی فائلیں بھی سامنے آ چکی ہیں؛ تاہم اس وقت اصل فوکس اور گھیرا خاص طور پر اسد محمود کے خلاف تنگ کیا جا رہا ہے۔
🚨 بریکنگ نیوز: مولانا فضل الرحمٰن کے لیے واپسی کے راستے محدود، اہم گرفتاریوں کا امکان
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمٰن اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکوں پر آنے سے ان کے لیے کوئی نئی سیاسی گنجائش پیدا ہوسکتی ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے حالیہ تجربے کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معاملات میں رجوع اور مفاہمت کے امکانات محدود ہوچکے ہیں اور دباؤ یا سیاسی بلیک میلنگ کی حکمتِ عملی اب مؤثر ثابت نہیں ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوٹسز جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے اور متعلقہ فورمز پر پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب اپنے قانونی دائرۂ کار کو مزید وسعت دے سکتا ہے، جبکہ بعض اہم گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ سیاسی راستے کا انتخاب خود کیا ہے، اس لیے انہیں اس کے ممکنہ نتائج اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔ ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے یا احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Salman Durrani retweeted
کیا پنجاب میں اب انصاف عدالتوں سے نہیں، تھپڑوں سے ملے گا؟ کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اسٹیشن کو عدالت اور متاثرہ شہری کو جج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟
لیکن آئین پاکستان کیا کہتا ہے؟
@MaryamNSharif
سوچنے کا مقام ہے۔
کیا پنجاب میں اب انصاف عدالتوں سے نہیں، تھپڑوں سے ملے گا؟ کیا وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اسٹیشن کو عدالت اور متاثرہ شہری کو جج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے؟
لیکن آئین پاکستان کیا کہتا ہے؟
@MaryamNSharif
ہماری سیاسی جماعتیں اور ہماری "جمہوری حکومتوں" نے وسائل کو کبھی ڈویژن اور ضلعی سطح پر کیوں منتقل نہیں کیا؟
این ایف سی ہوتا یے تو پی ایف سی کیوں نہیں ہوتا.
بلدیات کے معاملات براہ راست مقامی /بلدیاتی حکومتوں کو کیوں نہیں دیئے؟
لوکل گورنمنٹ کو Empower کیوں نہیں کیا.
بلدیاتی انتخابات کو سنجیدہ کیوں نہیں لیا اور بلدیاتی نمائندگی کو آئینی حیثیت دے کر کسی فریم ورک میں کیوں نہیں لائے؟
اسلئے کہ ہماری سیاسی جماعتیں فیملی لمیٹڈ کمپنیاں ہیں، یہ خود کوئی پولیٹیکل انسٹیٹیوٹز نہیں ہیں. یہاں لوگ نچلی سطح سے نہیں آتے بلکہ تعلقات کی بناء پر پیراشوٹ کے ذریعے اترتے ہیں.
بہتر گورننس اور روزمرہ عوامی مسائل کا حل مضبوط اور متحرک بلدیاتی نظام ہے، چھوٹے انتظامی یونٹس اور صوبے ہیں.
اگر یہ کام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں خود کرلیں تو بہتر ہے انکی بقاء ہے اس میں.
ورنہ نئی نسل جو سوچ رہی ہے وہ ان روایتی سیاستدانوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب ہوگا.
ترکی، بھارت، بنگلہ دیش، امریکہ، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک کا بلدیاتی نظام دیکھیں اور اپنا دیکھ لیں.
بلاول بھٹو زرداری نے آج حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ اعتماد سازی کا مشورہ دے کر ایک بار پھر اپنا سیاسی قد بلند کیا ہے۔
بظاہر بلاول ایک جذباتی سیاست دان نظر آتے ہیں، لیکن ایسے مواقع پر ان کے بیانات اور فیصلے ان کی سیاسی تربیت اور پختگی کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ جمہوری سیاست میں مکالمے اور اعتماد سازی کی ضرورت کو سمجھنا ایک اچھی سیاسی روایت ہے۔
ویل ڈن، بلاول!
Salman Durrani retweeted
آج مریم نواز صاحبہ نے جہلم اور پنڈ دادن خان کا دورہ کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیافواد چوہدری صاحب بھی ماضی میں ان منصوبوں کا ذکر کر چکے ہیں۔سوال یہ ہے کہ آج نئی تختیاں لگا دی گئیں ہیں ۔آخر ان منصوبوں کا اصل کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟
@fawadchaudhry
@GovtofPunjabPK
جہلم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے استقبال کیلئے اتنے زیادہ لوگ نکل آئے۔ چوہدری صاحب گیم تو ہاتھ سے نکلتی نظر آرہی ہے! @fawadchaudhry








