Gilgamesh (@Observer505358) header
Gilgamesh (@Observer505358) profile picture

A humanist and rationalist activist - respects all races, faith systems and ideologies as long as they stand square with our shared universal human values.

Plannet Earth
Joined November 2024
اگر کشمیری سستا آٹا اور بجلی پاکستان سے لیتے ہیں تو پاک فوج کھاد بنانے کے مفت گیس ، سیمنٹ بنانے کے لیے مفت پتھر ، ڈی ایچ اے بنانے کے لیے مفت زمین اور آٹھ سو ارب روپے کی سالانہ پنشن کہاں سے لیتی ہے؟
34
859
7
3,036
22,085
رؤف کلاسرا، آصف محمود اور عامر خاکوانی نے قائدِ اعظم کو زیارت بھیجنے کی وجہ بتائی۔ تینوں کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم کو طبی وجوہات کی بنا پر زیارت بھیجا گیا، اور یہ کہ ڈاکٹرز کی یہی تجویز تھی۔ قائدِ اعظم نے 14 جون 1948 کو کوئٹہ اسٹاف کالج میں کہا تھا کہ جرنیل اس قوم کے نوکر ہیں۔ انہوں نے ایوب خان کی پوسٹنگ ایسٹ پاکستان رائفلز میں کر دی اور سیاست میں مداخلت کی بنا پر اس کی ترقی پر پابندی لگا دی۔ 14 جولائی 1948، اس تقریر کے ٹھیک ایک ماہ بعد، انہیں زیارت بھیج دیا گیا۔ زیارت کی چار ہزار سالہ تاریخ میں پہلا مریض، زیارت کے سنسان اور ویران جنگلات میں پہنچ گیا۔ اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ تب تو انگریز فوج تھی۔ تو کیا آج کی فوج اُسی کا تسلسل نہیں؟ کیا وہی ذہنیت نہیں؟ میں آصف محمود کو جھوٹا نہیں کہوں گا، نہ رؤف کلاسرا صاحب کو یہ بتاؤں گا کہ investigative journalism کیا ہوتی ہے۔ قائد اعظم ترجیح ایک لمحے کے لئے بھی انکی صحت نہیں تھی، بات صرف اتنی سی ہے کہ وہ قائدِ اعظم، جو بیماری کے باوجود اسٹیٹ بینک کے افتتاح کے لیے کراچی آئے، جو علالت کے باوجود دن رات ایک کرکے قوم اور پاکستان کے مستقبل کے لیے اپنا خون پسینہ بہا رہے تھے، کیا وہ اپنی مرضی سے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر زیارت کے بیابان علاقے میں جانا پسند کرتے؟
138
2,100
29
6,690
137,646
Gilgamesh retweeted
Replying to @Fahdhusain
Listen Mr FH - SG is not bhagora but a brave man with dignity, self respect and honour - he had a choice to be priced up - like U - or suffer the exile - he chose the hard way - U R but a proven 3rd rate 'Askeri- Patwari' (the lowest of the lowest among patwari clan, no morals.
2
4
145
دہلی میں احتجاج حلال ہے۔ اسلام آباد میں احتجاج حرام ہے۔ من جانب انجمنِ طفلیانِ بوٹ و تسمہ۔
27
525
10
2,049
21,199
Gilgamesh retweeted
🚨🚨 #PTI abandon workers who sacrificed their lives for the party, what a cruel leadership!
اہم خبر ، پاکستان تحریک انصاف کی 26 نومبر احتجاج میں قتل اور اقدام قتل کی کاروائی کے لئے دائر کمپلینٹ اسلام آباد سیشن کورٹ نے آج خارج کر دی دلچسپ معاملہ یہ ہے کہ ایک سال 7 ماہ میں 24 سے زائد سماعتیں ہوئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بیان ریکارڈ کرانا تھا جو 24 سماعتوں میں بھی نہیں کرایا اور آج ان کی کمپلینٹ بغیر آگے بڑھے ہی خارج ہو گئی
33
282
3
970
17,597
Gilgamesh retweeted
اپوزیشن لیڈر کے اٹھاۓ جانے پر جو پٹواری رو رہے تھے ان کو بتانا ہے کہ پولیس نے اسے رہا کر دیا ۔۔ ابھی تک احتجاج کرنے والوں کو نہ گولی ماری گئی ہے، نہ کسی کی لاش غائب کی گئی اور نہ ہی طلبا اور اپوزیشن پارٹی کے لوگوں کے گھروں میں ایجنسیز کے لوگ گھسے ہیں ۔۔ ایک سولین لاکھ جرنیلوں سے بہتر ہوتا ہے ۔۔۔
18
328
3
1,311
25,883
Ex 3 times IG Punjab Police is begging to be become SHO of Thana Sabzi Mundi (this news has nothing to do with MNS asking for the PM ship of AJK.
1
46
Gilgamesh retweeted
how exactly? Bengali were once part of Pakistan - they are still there with their country? Countries are land of mass - and land and its culture always remains - stop selling Askari fake theories ...a country is 4 people - not the other way round i.e. people for the country.
1
11
Gilgamesh retweeted
ادھوری کہانیاں نامکمل تعلیم کا احساس تو ہمیشہ رہا لیکن اب جا کے صحیح احساس ہو رہا ہے کہ ادھوری تعلیم ہماری کتنی رہی۔ زندگی ساتویں دہائی سے گزر رہی ہے اور اب جا کے صحیح معنوں میں استاد بڑے غلام علی خان کی موسیقی کی عظمت کا کچھ معلوم ہو رہا ہے۔ خیال اُن کا پہلے بھی سنا‘ مدت ہوئی جب ہندوستان پہلی بار گئے تو موسیقی کی ایک دکان سے اُن کی کچھ سی ڈی وغیرہ خریدیں۔ ایک سی ڈی اُن کی راگ جے جے ونتی کی تھی ۔ خان صاحب کی گائیکی کمال کی تھی اور یہ راگ ویسے بھی بہت مدہوش کر دینے والا ہے۔ وہ سنتے رہتے‘ ایک دو اور ریکارڈنگ تھیں اُن کی‘ کوئی صحیح طرح سمجھ نہ آتی۔ موسیقی کے بارے میں ویسے بھی ہماری تکنیکی جانکاری بہت کم ہے۔ کوئی تانوں وغیرہ کے بارے میں سوال کرے تو کچھ زیادہ نہ کہہ سکیں۔ بس شوق رہا ہے اور جو سماعت کو آواز یا لَے اچھی لگی اُس کو سنتے رہے۔ لیکن اسے عمر کا تقاضا سمجھیے یا کسی اور چیز کا کہ اب جا کے جب شام ڈھلے موسیقی سننے کا موقع ملتا ہے اور یوٹیوب سے خان صاحب کی کچھ گائیکی نکال لیتے ہیں تو یوں سمجھیے کہ اُس میں غرق ہونا پڑتا ہے۔ ایسی کیفیت پہلے نہ ہوتی تھی لیکن اب شاموں کو دل یہی چاہتا ہے کہ ہم ہوں اور خان صاحب کی گائیکی۔ سنتے ہیں تو کسی اور چیز کی تمنا نہیں رہتی۔ شبِ غم کے تقاضے بھول جاتے ہیں اور دھیان کسی اور فضول حرکت پر بھی نہیں جاتا۔ کوئی پوچھے کہ سنتے کیا ہو تو کیا جواب دیں گے۔ اُن کا راگ کیدار تو سنتے آئے ہیں اور کوئی میری مانے تو پہلی فرصت میں خان صاحب کا یہ راگ سُن لے۔ کامود بھی سنتے آئے ہیں اور اس کے بارے میں یہی کہیں گے کہ جس بشر نے خاں صاحب کا کامود نہیں سنا اُس نے کچھ نہیں سنا۔ راگ یمن کی ایک اُن کی پرفرمانس ہے جو اُنہوں نے 1956ء میں بنگلور میں کی۔ سنیے تو سہی اور ہر چیز بھول جائیں گے۔ بھوپالی بھی سنتے آئے ہیں اور جونپوری بھی۔ لیکن کچھ شامیں پہلے اُن کا راگ چھایانٹ سنا۔ اُس کا تجزیہ کرنا ہم جیسے نالائقوں کے بس کی بات نہیں۔ اتنا کہیں گے کہ سنیے اور شروع کی تان ہی سے کسی اور دنیا میں کھو جائیں گے۔ جے جے ونتی کا ذکر تو ہوا اُسی پر مبنی خان صاحب کا ایک ترانہ ہے یا پتا نہیں صحیح لفظ کیا ہے اُسے پکارنے کا‘ بول ہیں 'بنتی کا کریے‘۔ خان صاحب کی تان اٹھتی ہے تو پتا نہیں آسمانوں سے کہیں اوپر چلی جاتی ہے۔ یہ بندش کوئی زیادہ لمبی نہیں ہے لیکن سننے کا موقع ملے تو عظمتِ موسیقی کی کچھ سمجھ آنے لگے گی۔ اور ایک اور راگ‘ ہنس دھونی۔ بہت سال ہوئے پہلی بار میڈم کِشوری اَمونکر سے یہ راگ سنا۔ کیا گاتی ہیں‘ کیا آواز اور سُر اور تان پہ کیا عبور۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے خاں صاحب کا راگ ہنس دھونی سنا اور کیا کہیں بس برباد ہی ہو گئے۔ شامیں ہماری ایسی گزرتی تھیں کہ بے چینی برقرار رہتی تھی۔ تمنا کسی چیزکی‘ خیال کہیں اور بکھرا ہوا لیکن جب سے خان صاحب کی موسیقی کا جادو سر چڑھا ہے تو یقین مانیے کہ گانا اُن کا شروع ہوتا ہے اور دنیا کی ہر چیز بھول جاتی ہے۔ مطلب سمجھ جائیں‘ طلب کسی اور چیز کی نہیں رہتی۔ خیالوں کے ہر دریچے پر گائیکی حاوی ہو جاتی ہے۔ اور کسی اور خیال کی گنجائش نہیں رہتی۔ جوانی سے خان صاحب کی عظمت اور اُن کی گائیکی کی تعریف سنتے آئے تھے۔ بہت سی تعریف ہمیں ایک رسم کی مانند لگتی تھی کہ بس ویسے ہی کی جا رہی ہے۔ اب کچھ کچھ دنیائے موسیقی میں خان صاحب کا صحیح مقام نظر آنے لگا ہے۔ پوری سمجھ تو شاید ہمیں کبھی نہ آئے کیونکہ اتنی بڑی بات سمجھنے کیلئے کچھ موزوں صلاحیت بھی ہونی چاہیے اور یہ اقرار تو ہم برملا کرتے آئے ہیں کہ موسیقی کے بارے میں ایسی صلاحیت یا سمجھ ہم میں کبھی نہ تھی۔ یہی ادھوری تعلیم ہے جس کے بارے میں رو رہے ہیں۔ فوج کی تعیناتی لاہور میں ہوئی تو عمر بمشکل انیس بیس سال تھی۔ ہماری رجمنٹ کا پڑاؤ والٹن ایئرپورٹ کے بالکل بغل میں تھا۔ وہاں سے فاصلہ گلبرگ تھری کا کچھ زیادہ نہ تھا۔ تعمیرات زیادہ نہ تھیں‘ ویرانہ زیادہ تھا۔ اور گلبرگ تھری میں ہی ملکہ ترنم کی رہائش گاہ تھی۔ اتنی سمجھ یا ہمت ہوتی تو کسی شام میڈم کے آستانے پر حاضری دینے چلے جاتے۔ ظاہر ہے کسی نے اندر جانے نہیں دینا تھا لیکن کوشش تو ہونی چاہیے تھی کہ نوجوان افسر ہیں اور میڈم کو سلام کرنا چاہتے ہیں۔ پہلے روز نہیں تو کوشش کرتے رہتے کسی خوش نصیب شام کو کوئی ترس کھا جاتا اور کچھ لمحوں کیلئے میڈم کے سامنے حاضر ہو جاتے۔ لیکن وہی بات ‘ نہ اتنی سمجھ نہ اتنی ہمت۔ لوئر اردو کے پڑھے‘ اردو شاعری سے ہم ویسے ہی ناآشنا تھے لہٰذا فیض صاحب کی شاعری کا کچھ زیادہ پتا نہ تھا۔ اُن کا قیام ماڈل ٹاؤن میں ہوتا تھا جو کہ والٹن کے خاصا قریب ہے۔ وہاں حاضری کبھی دے دیتے۔ عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور حیات تھے‘ ڈھونڈتے اُن کے در پر پہنچ جاتے۔ اُنہوں نے کیا وقت ہم پر ضائع کرنا تھا لیکن دیکھ تو لیتے اور اگر بار بار آتے تو کسی محفل میں شاید ایک کونے بیٹھنے کا موقع مل جاتا۔ لیکن یہ سب چیزیں ہم سے نہ ہوئیں کیونکہ سمجھ نامکمل تھی۔ جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اب مکمل ہو گئی ہے۔ اس عمر میں بھی ہمارے خیالات بکھرے ہی ہیں‘ کچھ دھیان ایک چیز پر‘ تھوڑا سا دھیان کسی اور چیز پر۔ اور انہی بکھرے خیالات کے ساتھ زندگی گزری ہے۔ لیکن اُن دنوں کا پاکستانی معاشرہ نسبتاً سادہ اور شفاف تھا۔ آج کل کی بھیڑ اور ہنگامہ تب نہ تھا۔ موسیقی اور شاعری کی محفلیں ہوتی تھیں لیکن ہم اُن سے ناواقف رہے۔ زندگی میں یہ ہمارا نقصان رہا ہے۔ سردار ہیرا سنگھ سے منسوب محلے کا ذکر کریں تو بہت سے لوگ چونک پڑتے ہیں کہ دیکھو بات پھر وہاں چل نکلی ہے۔ لیکن یہاں ذکر صرف اتنا بتانے کیلئے کہ یہ علاقے تب آباد ہوا کرتے تھے۔ موسیقی اور رقص کا ایک منفرد کلچر ان جگہوں میں نظر آتا تھا۔ استاد دامن کا قیام اسی بازار کی ایک کوٹھڑی میں تھا۔ داستانیں سننے کو ملتی ہیں کہ سامانِ شب سے آراستہ فیض صاحب بھی کبھی کبھار استاد دامن کے ہاں حاضری دیتے تھے۔ یہ بڑے لوگوں کی باتیں ہیں‘ فیض صاحب کوئی چھوٹے آدمی تھے؟ لیکن وہاں جا رہے ہیں۔ سننے میں آتا ہے کہ ایک دفعہ فراق گورکھپوری ہندوستان سے آئے ہوئے تھے اور فیض صاحب اسی محلے میں اُنہیں لے کر گئے۔ اس بازار کے ہوتے ہوئے کون کمبخت کہیں اور جانے کی سوچتا بھی۔ لیکن جو ہم رونا رو رہے ہیں وہ یہ کہ لاہور میں رہتے ہوئے بھی استاد دامن کی طرف جانے کا کبھی خیال نہ آیا۔ ایک وجہ اُس محلے میں نہ جانے کی یہ تھی کہ کپتانی کی تنخواہ میں جیب خاصی ہلکی ہوا کرتی تھی۔ کسی نامور چوبارے پر جانے کا سوچ بھی نہ سکتے تھے کیونکہ چند سکوں سے تو وہاں کام نہ چلتا۔ اُس کے علاوہ استاد دامن کا ہم نے اتنا کون سا سن رکھا تھا کہ باقاعدہ وہاں جانے کی سوچتے۔ پر ایک خیال شدت سے ستاتا ہے۔ استاد بڑے غلام علی خان تو یہاں کے تھے۔ کچھ سال نومولود ریاست میں قسمت آزمائی لیکن دل نہ لگا اور ہندوستان چلے گئے۔ وہیں اُن کا فن بلندیوں پر پہنچا‘ وہیں اُن کو شہرت ملی۔ کتنے ہی ایسے مسافر اس سرزمین سے ہوئے۔
5
11
34
2,815
Well said !!
"ایک کریکٹر وہ ہیں جو صرف باتیں کرتے ہیں۔ صرف تقریروں سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں ہوتی، عمل سے ہوتی ہے۔ کسی کو خیبرپختونخوا سے سیٹ نہیں ملی تو وہ بلوچستان چلا گیا۔ ان کی شکایت یہ ہے کہ ہمیں کیوں نہیں دو نمبر طریقے سے جتوایا، اس کا غصہ اتر رہا ہے۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی، ایم کیو ایم سب نے مل کر عمران خان کی حکومت گرائی، ان سب نے مل کر رجیم چینج کی تھی۔ اب کوئی کتنی بھی باتیں کر لے، لیکن یہ سب اس جرم میں شریک ہیں۔ تقریروں سے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بات نہیں ہوتی، عمل سے ہوتی ہے"۔حافظ نعیم الرحمان سورس جاننے کیلئے QR Code سکین کریں
12
24
1
198
27,503
Gilgamesh retweeted
وقت بدلنے کے لیے ہوتا ہے اور وقت ضرور بدلے گا اور ایک ایک فرعون ایک ایک شمر اپنے کیے کا حساب دے گا پنجاب میں ماؤں بہنوں کے ڈوپٹے چھیننے، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی جو رسم عثمان انور نے شروع کی اس کا حساب وقت آنے پر ضرور ہو گا اس شمر کو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے زلیل ہوتے دیکھیں گے پنجاب پر جو ظلم اس ریاستی دہشتگرد نے کیا اس کے عہدوں کی صورت میں انعامات تو اس نے وصول کر لیے لیکن وقت آنے پر اپنے کیے گئے مظالم کی سزا بھی ضرور پاۓ گا
26
370
2
1,097
16,154
آج حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب نے جب یہ شعر پڑھا کہ " رچا ہوا ہے بدن میں ابھی سرور گناہ ابھی تو خوف نہیں آئے گا سزا سے مجھے" تو خواہش ہوئی کہ غزل تلاش کروں، عدیم ہاشمی کی اس غزل کا ہر شعر ہی کمال ہے پر مولانا نے جس شعر کا انتخاب کیا وہ اعلی ہے ۔ غزل کے کچھ اشعار یہاں پیش خدمت ہیں ۔ پہلا، دوسرا، تیسرا شعر تو حالات حاضرہ پر فٹ ہوگیا ۔ انتخاب غوری نامہ مفاہمت نہ سکھا جبر ناروا سے مجھے میں سر بکف ہوں لڑا دے کسی بلا سے مجھے زباں نے جسم کا کچھ زہر تو اگل ڈالا بہت سکون ملا تلخیٔ نوا سے مجھے رچا ہوا ہے بدن میں ابھی سرور گناہ ابھی تو خوف نہیں آئے گا سزا سے مجھے میں جی رہا ہوں ابھی اے زمین آدم خور ابھی تو دیکھ نہ تو اتنی اشتہا سے مجھے میں سر بہ سجدہ ہوں اے شمرؔ مجھ کو قتل بھی کر رہائی دے بھی اب اس عہد کربلا سے مجھے میں ریزہ ریزہ بدن کا اٹھا رہا ہوں عدیمؔ وہ توڑ ہی تو گیا اپنی التجا سے مجھے عدیم ہاشمی
47
159
16
868
29,917
کارگل میں تم نے شہید چھوڑے تھے اور توہین کا الزام ہم پر لگاتے ہو مولانا ان فائر
1
9
1
66
794
Gilgamesh retweeted
کچھ دنوں سے سیاست ڈاٹ پی کے والوں نے بھی مولانا صاحب کے چہرے پر نور بڑا دی ہے، نوٹ کر رہے ہیں آپ لوگ؟
4
3
24
841
بہت ہی معمولی بات ہے۔ اگر اسلامی انقلاب لانا ہے تو اسٹیبلشمنٹ کی دی ہوئی مفت سیٹیں واپس کیجیے۔ ابھی آگے آگ کا دریا عبور کرنا ہوگا۔
گذشتہ رات 18جولائی شام 7:30 بجے ڈان نیوز نے ریکارڈنگ کےلئے پروگرام میں بلایا اسٹوڈیو پہنچا پھر بتایا گیا کہ ہمیں اوپر سے(یعنی آسمانی مخلوق سے) پیغام آیا کہ حافظ حمداللہ ٹی وی سکرین پر،بینڈ(banned) ہے۔یعنی پابندی لگ گئی ہے 1اگر میرا موقف غلط ہے تو دلیل سے رد کریں آواز بند کرکےنہیں
69
1,284
8
5,930
165,120
this thug now blackmailing MFR - open your comments mr Ashrafi Sb - face the music. listen to the debate
مولانا فضل الرحمان صاحب، سچ بھی بولا کریں۔ آپ کی پوری سیاست آدھے سچ پر مبنی نہیں ہونی چاہیے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے یہ ضرور کہا تھا کہ آپ کا جلسہ بہت اچھا تھا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا تھا کہ آپ نے بعض معاملات میں حدود سے تجاوز کیا ہے۔ صرف آدھی بات بیان کرنا حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔ اب مولانا صاحب! ہمت اور جرأت سے یہ بھی بتا دیجیے کہ آپ نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے سامنے کس کے لیے کیا عرضداشت پیش کی تھی اور کون سا پیغام دیا تھا۔ اگر یہ حقائق آپ خود بیان نہیں کریں گے تو ممکن ہے کسی وقت وہ بھی عوام کے سامنے آ جائیں۔
34
Gilgamesh retweeted
Replying to @BrigAshfaqHasan
general Sahib - please tell us Y Mr Asim Muneer has brought Pakistan Army into this position where no one believes a word DJ Babu says? Please tell your brothers that their time is up - IK or no IK - they have lost the narrative, support and trust of the ordinary Pakistani.
1
4
Gilgamesh retweeted
نورین نیازی کے انٹرویو میں معرکہ حق کو مودی اور پاکستان کی ملی بھگت کہنے کو ریڈ لائن کراس کرنا اور متنازعہ کہا جا رہا ہے۔ اپنے بیان کی وضاحت تو وہی کریں گی مگر اس جنگ کے حوالے سے کچھ سوالات تو ضرور ہیں۔ 1. جب بھارت نے پاکستان میں چار سویلین جگہوں پر میزائل اٹیک کئے تو ان میں سے ایک بھی روکا کیسے نہیں گیا ۔ 2. مریدکے اور بہاولپور کے مدرسوں سے طلبہ کی اکثریت پہلے کیوں نکال لی گئی تھی۔ کیا اس حملے کی پہلے سے اطلاع تھی۔ اگر ایسا تھا یہ میزائل روکنے کا بندوبست کیوں نہیں تھا ۔ 3. چکوال تک بھارتی ڈرون کس طرح چہل قدمی کرتے آ گئے تھے کہ کوئی روکنے والا نہیں تھا 4. دو ائیربیسز پر حملوں کے بعد جس جوابی حملے میں آدھی درجن سے زائد رافیل گرانے ' ادھم پور بیس اور ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنے کا دعوی کیا ۔ ان میں سے کسی کی بھی کوئی فوٹیج کیوں نہیں ہے 5. دعوے کے مطابق اتنے رافیل تباہ ہونے کے باوجود بھارت نے جون 2026 میں رافیل کی پوری تعداد کیلئے فرانس کو مینٹیننس آرڈر کیوں جاری کیا 6. اگر بھارت کا شدید نقصان ہوا تھا تو محض ایک کال پر بھارت اپنا نقصان اور ہزیمت کیسے بھول گیا اور مزید کاروائی سے تک گیا۔ 7. یہ جنگ نہیں فضائی کاروائی تھی جس میں بری اور بحری افواج نے حصہ نہیں لیا تاہم اس کا کریڈٹ متحدہ کمانڈ یعنی جوائنٹ چیف آف سٹاف کو نہیں دیا گیا نہ ہی فضائی فوج کے سربراہ ایئر چیف مارشل کو ۔ اس کا کریڈٹ انہیں دیا گیا جن کی زیر کمان فوج کا اس جھڑپ میں سرے سے کوئی کردار نہیں تھا سوال تو بہت ہیں۔ مگر اتنے سوالوں کے جواب بھی مل جائیں تو بہت کچھ واضح ہو جائیگا
68
460
14
1,471
30,819
منظور بھنڈر کا مولانا صاحب کے خلاف مبینہ طور پر پہلا ایف آئی آر نہیں بلکہ ماضی میں بھی عاصمہ شیرازی ، حامد میر،اور حاصل بزنجو کے خلاف بھی ایف آئی آر کرچکا ہے۔لہذا جب وکیل ایک ہو،سکرپٹ ایک ہو،اور ٹارگٹ بھی مخصوص ہوں۔تو سمجھ لو کہ ڈائریکٹر بھی ایک ہے۔
28
151
23
562
12,383
Gilgamesh retweeted
کیا دینی مدارس میں پڑھنے والے بچے بچیاں، لاوارث ہیں؟ کیا وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بچے بچیاں نہیں ہیں ؟ ان معصوموں کے پاس کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں، نہ انکی فکری، ذہنی، اعصابی و جسمانی حفاظت کا کوئی انتظام ہے، غریب سادہ لوح عوام کہ جو اپنی غربت کے باعث اور ثواب سمجھ کر اپنے انتہائی کمسن و معصوم بچوں بچیوں کو دینی مدارس میں بھیج دیتے ہیں، ایسے اکثر بچے بچیاں کہ جنکی مستقل خوراک و رہائیش، متعلقہ مدرسے کے زمہ ہوتی ہے کہ جسے دینی مدارس، زکوٰۃ عشر خمس فطرانہ صدقات خیرات عطیات سے پورا کرتے ہیں، وہ تمام بچے بچیاں، متعلقہ مدرسے کے مہتمم اور ملاؤں کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں, وہ چاہیں تو ان معصوم بچوں بچیوں پر رحم کریں اور جب چاہیں جیسے چاہیں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے، اکثر دینی مدارس کے بچے بچیاں متعلقہ مسلک کو ہی پڑھنے پر مجبور ہیں اور پھر ساری عمر اسی مسلک کے فروغ کیلئے وقف ہیں، ایک طرف امراء کیلئے انٹرنیشنل لیول کے پرائیویٹ سکولز و کالجز و یونیورسٹیز ہیں کہ جہاں پر طلباء و طالبات کو ہر طرح کی آزادی اور پروٹیکشن ہے اور دوسری طرف ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بے بس بے کس بے زباں لاوارث و معصوم بچے بچیاں ہیں، کیا یہ معصوم بچے بچیاں اپنی زبان حال سے اللّٰہ کی بارگاہ میں ہمارے معاشرے کی شکایت نہیں کر رہے ہونگے؟ کہ باری تعالیٰ، اگر ہم غریب گھروں میں پیدا ہوئے، ہمارے سادہ لوح غریب والدین نے ہمیں دینی مدارس میں بھیج دیا تو کیا معاشرے کے دیگر تمام افراد و ریاست بھی ہمارے والدین کی طرح مجبور تھے کہ انہوں نے ہم پر دن رات دین کے نام ہونے والے ظلم و ستم سے اپنی آنکھیں اور کان بند کیے رکھے، اور سب کچھ دیکھنے سننے کے باوجود، ہمارے لیے کچھ نہ کیا، ہم سب، ہمارا معاشرہ اور ہماری ریاست اللّٰہ کی بارگاہ میں کیا جواب دیں گے؟
1
7
1
14
677