M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan) header
M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan) profile picture

Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan

Islamabad
Joined August 2013
Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)Photo by M/o Planning, Development and Special Initiatives (@PlanComPakistan)
At the Workshop on Strengthening Parliamentary Oversight of Public Expenditure, Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal, called for accountability that follows public money from allocation to outcomes. His five proposed priorities connect timely audits, clear responsibility and professional expertise with stronger scrutiny of public benefit, and better decisions on future funding. Swipe through to explore how parliamentary oversight can help turn public spending into better services, stronger human capital and greater public trust. → #PublicAccountability #GoodGovernance #PublicExpenditure #HumanCapital #DevelopmentPlanning #Pakistan
1
57
Healthier lungs help us learn, work and live well, and protecting them begins with everyday choices. This World Pneumonia Day, take five steps towards better lung health: ❗️stay smoke-free, ❗️reduce exposure to polluted air, ❗️keep physically active, ❗️maintain recommended vaccinations and ❗️wash hands regularly. Prevention is an investment in our families’ well-being and Pakistan’s human capital. Make these habits part of every day. #WorldPneumoniaDay #HealthyLungs #HealthyPakistan
53
بجٹ کا مکمل استعمال نہیں، عوام کی زندگی میں بہتری ترقی کا اصل پیمانہ ہے، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا عوامی اخراجات کی پارلیمانی نگرانی مضبوط بنانے کی ورکشاپ سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ کلاس روم کی تعمیر تب بامقصد ہے جب استاد موجود ہو اور بچے سیکھ رہے ہوں؛ اسپتال پر سرمایہ کاری کا فائدہ بہتر علاج اور پانی کی اسکیم کا ثمر گھروں تک صاف پانی کی فراہمی سے ظاہر ہونا چاہیے۔ قومی خزانے کے ہر روپے کی نگرانی مطلوبہ عوامی فوائد کے حصول تک جاری رہنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو قومی وسائل کا نگہبان قرار دیتے ہوئے ❗️مالی سال کے اختتام کے 12 ماہ میں آڈٹ رپورٹس پیش کرنے، ❗️کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے واضح مدت اور ذمہ داری مقرر کرنے، ❗️ڈیجیٹل نگرانی، ❗️پیشہ ورانہ تحقیقی صلاحیت بڑھانے اور ❗️سماجی شعبے کے پروگراموں کی کارکردگی جانچنے کی تجاویز دیں۔ انہوں نے آڈٹ نتائج کو منصوبہ بندی اور پی ایس ڈی پی کی آئندہ فنڈنگ سے منسلک کرنے پر بھی زور دیا۔ #GoodGovernance #PublicAccountability
80
Understanding pneumonia is the first step towards recognising when to seek care. This World Pneumonia Day, learn what this lung infection does, who is most at risk and which symptoms need attention. Pneumonia can affect anyone, at any age; awareness and timely treatment matter. If breathing becomes difficult, seek prompt medical care. Protect every breath. Healthy people. A stronger Pakistan. #WorldPneumoniaDay #PneumoniaAwareness #HealthyPakistan
1
56
Every breath matters. Every life deserves timely care. On World Pneumonia Day, Federal Minister for Prof Ahsan Iqbal urges families to recognise the signs of pneumonia and seek prompt medical attention when breathing becomes difficult. His message highlights recommended vaccinations, regular handwashing and homes free from tobacco smoke and harmful cooking fumes as essential steps towards prevention. Protecting health protects children’s futures, families’ livelihoods and Pakistan’s human capital. #WorldPneumoniaDay #HealthyPakistan #UraanPakistan
1
2
66
Across Balochistan’s mountainous terrain, dependable roads are essential connections for communities. The widening, improvement and reconstruction of the 134 km road from Khani Cross to Ziarat and onward to Sinjhavi covers two connected sections: 70 km from Khani Cross to Ziarat and 64 km from Ziarat to Sinjhavi. With a total project cost of Rs 14.4 billion, the corridor can strengthen regional access to markets, public services and neighbouring communities. Aligned with URAAN Pakistan’s Energy & Infrastructure pillar, the project reflects the importance of resilient transport links in supporting inclusive regional connectivity. #URAANPakistan #PSDP #EnergyAndInfrastructure #Balochistan #RegionalConnectivity
75
M/o Planning, Development and Special Initiatives retweeted
🇨🇳🇵🇰Good news: A Pakistani astronaut will become the first foreign astronaut to enter China’s space station! As China and Pakistan mark the 75th anniversary of diplomatic relations, bilateral ties are entering a new chapter. China’s Foreign Ministry spokesperson announced that having the Pakistani astronaut on board China’s spaceship will mark the first ever joint mission of Chinese and foreign astronauts in the history of China’s manned space program. The Pakistani astronaut will be the first foreign astronaut to step into China’s space station. From generations of friendship to shared dreams in space, this historic mission brings our two peoples closer, inspires young minds and opens new horizons for scientific cooperation. 75 years of friendship. One shared journey. A future among the stars.✨ #ChinaPakistan #spacecooperation #Shenzhou24
134
331
38
1,998
98,854
قائداعظم کے دو پارسی معالجین کو رواں سال 14 اگست کو قومی اعزازات سے نوازا جائے گا وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ علاج کے ساتھ مریض کے اعتماد، وقار اور طبی معلومات کی رازداری کا تحفظ ڈاکٹر کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے قائداعظم کے معالجین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نازک تاریخی مرحلے پر اُن کی بیماری کو راز میں رکھ کر پیشہ ورانہ دیانت کی روشن مثال قائم کی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں رواں سال یومِ آزادی پر انہیں قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہر مریض کے طبی ریکارڈ کو امانت سمجھیں اور عوامی عہدے یا سماجی حیثیت سے قطع نظر اس کی رازداری کا تحفظ یقینی بنائیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب۔
2
1
6
909
وفاقی وزیرِ پروفیسر احسن اقبال نے صحت مند پاکستان کی تعمیر کے لیے احتیاطی تدابیر کو روزمرہ زندگی اور بیماریوں سے بچاؤ کو قومی ترجیحات کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے طبی ماہرین سے اپیل کی کہ وہ اس قومی کوشش میں حکومت کا ساتھ دیں اور اپنے علم اور عوامی اعتماد کو حفاظتی ٹیکوں، متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، تمباکو سے اجتناب اور تجویز کردہ ادویات کے درست استعمال سے متعلق آگاہی کے لیے بروئے کار لائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک صحت مند قوم ہی اپنی صلاحیتوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری طرح بروئے کار لا سکتی ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب۔
1
129
بچاؤ علاج سے بہتر ہے؛ بیماری کا انتظار کرنے کے بجائے صحت کی حفاظت کو ترجیح دینا ہوگی. دنیا کے ممالک علاج کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ دے رہے ہیں۔ پاکستان کو بھی ہسپتالوں اور علاج کی سہولتوں میں اضافے کے ساتھ لوگوں کو بیمار ہونے سے بچانے پر توجہ اور وسائل مرکوز کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیرِ پروفیسر احسن اقبال نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، حفاظتی ٹیکوں اور تمباکو سے پرہیز کے بارے میں عوامی آگاہی کی قیادت کریں۔ بروقت احتیاط شہریوں کو بیماری کی تکلیف، خاندانوں کو علاج کے بھاری اخراجات اور نظامِ صحت کو بڑھتے ہوئے دباؤ سے بچا سکتی ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب۔
57
بروقت تشخیص اور کم خرچ علاج کے لیے طبی ماہرین، جامعات اور ٹیکنالوجی ادارے مشترکہ حل تیار کریں: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے طبی ماہرین، جامعات اور ٹیکنالوجی اداروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کی ضروریات کے مطابق ایسے مشترکہ حل تیار کریں جو بروقت تشخیص، قابلِ استطاعت علاج اور دور دراز علاقوں تک ماہرانہ طبی رہنمائی کی فراہمی ممکن بنائیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ مسلسل سیکھنے کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا حصہ بنائیں اور نئی ٹیکنالوجی کو ثابت شدہ افادیت، مریض کی استطاعت اور ادارہ جاتی صلاحیت کی بنیاد پر اختیار کریں، تاکہ طبی جدت کے ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب۔
1
79
وفاقی وزیرِ پروفیسر احسن اقبال کا ماہر ڈاکٹرز کے نام پیغام : مریض کے اعتماد کو امانت سمجھیں۔ طبی مہارت کے ساتھ اس کے حالات کو سمجھنا، بات سننا اور عزتِ نفس کا تحفظ کرنا بھی علاج کا لازمی حصہ ہے۔ معالج کا ایک فیصلہ اور ہمدردانہ رویہ کسی خاندان کی زندگی بدل سکتا ہے۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن سے خطاب
2
2
393
وفاقی وزیرِ پروفیسر احسن اقبال نے رائل کالج آف فزیشنز آف ایڈنبرا اور بنگلہ دیش کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کو تخصصی تربیت، مشترکہ تحقیق اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے پائیدار شراکت داری کی دعوت دی۔ لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طب انسانوں کو سرحدوں سے بالاتر ہو کر جوڑتی ہے۔ طبی اداروں کے درمیان علمی اور پیشہ ورانہ روابط کو ایسے عملی تعاون میں ڈھالنا چاہیے جس کے ثمرات مریضوں کی زندگیوں تک پہنچیں۔ وفاقی وزیر نے نئے فارغ التحصیل ماہر ڈاکٹروں کو پیغام دیا کہ ان کی کامیابی کا حقیقی ثمر اُن زندگیوں میں نظر آنا چاہیے جنہیں وہ اپنی مہارت اور خدمت سے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ ہمدردی، دیانت اور احساسِ ذمہ داری کو شعار بنانے اور بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص، مریض کی عزتِ نفس، رازداری اور اعتماد کے تحفظ کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔
67
صحت مند قوم ہی پاکستان کی معاشی اُڑان کی بنیاد ہے۔ لاہور میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مسابقتی معیشت بنانے کے لیے صحت مند، ہنرمند اور پیداواری صلاحیتوں کے حامل شہری ناگزیر ہیں۔ وفاقی وزیر نے نئے فارغ التحصیل ماہر ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ہمدردی، دیانت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مریض کی عزتِ نفس، رازداری اور اعتماد کا تحفظ ان کی اولین ترجیحات ہونی چاہییں۔ ’’آپ کی ڈگری بتاتی ہے کہ آپ کیا جانتے ہیں، لیکن مریضوں کے ساتھ آپ کا برتاؤ بتاتا ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔‘‘ انہوں نے ماں اور بچے کی صحت، غذائی قلت، متعدی اور دائمی بیماریوں سے نمٹنے کو اُڑان پاکستان کے اہداف سے جوڑتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنی مہارت اور تجربے سے صحتِ عامہ کی بہتری اور قومی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ #URAANPakistan #AhsanIqbal #CPSP
59
The New Gwadar International Airport NGIA Project, approved by ECNEC with a total project cost of Rs 55 billion, represents a major investment in Gwadar’s connectivity infrastructure. An international airport at Gwadar would potentially facilitate passenger movement, improve access for businesses and support the movement of time-sensitive goods. By connecting the region more effectively with domestic and international destinations, the project can contribute to Gwadar’s role as an emerging gateway for trade and economic activity. The project supports the Energy & Infrastructure pillar of URAAN Pakistan, under which modern connectivity is an essential foundation for regional access and long-term economic development. #URAANPakistan #EnergyAndInfrastructure #Gwadar #PSDP2026_27
5
119
طبی مہارت کے ساتھ ہمدردی، جدید تحقیق کے ساتھ خدمت، اور ہر مریض کی عزت و اعتماد کا تحفظ؛ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا نئے ماہر ڈاکٹروں کے نام پیغام۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP)، لاہور کے کانووکیشن میں وفاقی وزیر نے شہریوں کی صحت کو پاکستان کی معاشی اُڑان کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ماہر ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور جدید علاج کو عام آدمی کی دسترس میں لانے کے لیے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔ دیکھیے وفاقی وزیر کا مکمل خطاب۔ #AhsanIqbal #URAANPakistan #CPSP
73
2047 کے خوشحال پاکستان کی تعمیر میں نوجوان انجینئرز کا کردار فیصلہ کن ہوگا. فنی مہارت، جدت اور پیشہ ورانہ دیانت کو قومی ترقی کا وسیلہ بنانا ہوگا، یو ای ٹی لاہور کے کانووکیشن سے وفاقی وزیر احسن اقبال کا خطاب وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزادی کی صدسالہ تکمیل پر ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے آج کے نوجوانوں کو علم، تحقیق، اختراع اور خدمت کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا محور بنانا ہوگا۔ نوجوان انجینئرز اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کے ’’معرکۂ ترقی‘‘ کی قیادت کریں اور قومی امکانات کو عملی کامیابیوں میں ڈھالیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کانووکیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے فارغ التحصیل طلبہ کو ’’جنریشن 47، ورژن 2.0‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کے سامنے سوال رکھا کہ 2047 میں جب پاکستان اپنی آزادی کے 100 برس مکمل کرے گا تو وہ ملک کی تعمیر، معیشت کے استحکام اور عوام کی زندگیوں میں بہتری کے لیے کیا خدمات انجام دے چکے ہوں گے؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جدید مادّوں کی ٹیکنالوجی صنعتی پیداوار اور عالمی مسابقت کے تقاضے تبدیل کر رہی ہے۔ پاکستان کے انجینئرز کو ایسی مصنوعات اور تکنیکی حل کی ڈیزائننگ، تیاری اور برآمد میں اپنا کردار بڑھانا ہوگا جو عالمی منڈی کے معیار اور ضروریات پر پورا اتر سکیں۔ انہوں نے جامعات اور صنعت کے درمیان اشتراک کو مستحکم کرنے، خواتین انجینئرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کرنے اور بیرونِ ملک پاکستانی ماہرین کے ساتھ علمی و پیشہ ورانہ روابط مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان روابط کے ذریعے پاکستانی استعداد کو دیرپا قومی صلاحیت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل انجینئرز پر زور دیا کہ وہ اپنی کامیابی کو ذاتی پیش رفت کے ساتھ قومی خدمت کے تناظر میں بھی پرکھیں اور ایسا پاکستان تعمیر کرنے میں حصہ ڈالیں جس کی صدسالہ کامیابیاں اس کے عوام کی صلاحیتوں اور امنگوں کی ترجمان ہوں
91
2047 کا ترقی یافتہ پاکستان تعمیر کرنا آج کے نوجوان انجینئرز کا مشن ہے یو ای ٹی لاہور کے کانووکیشن میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا نوجوانوں کے نام پیغام: علم، جدت اور کردار سے «معرکۂ ترقی» کی قیادت کریں اور اُڑان پاکستان کو عملی کامیابی میں بدلیں۔ دیکھیے تقریب کی خصوصی جھلکیاں۔
142
2035 تک برآمدات 100 ارب ڈالر تک بڑھانا معاشی خودمختاری کے لیے ضروری، برآمدی صلاحیت پر قومی مکالمے کی ضرورت وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ڈالر خرچ کرنے کی ضروریات اس کی ڈالر کمانے کی صلاحیت سے زیادہ ہیں۔ اس فرق کو پائیدار انداز میں کم کرنے کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہے، تاکہ بیرونی مالی معاونت پر انحصار کم ہو اور ملک اپنی ترقی کے فیصلے زیادہ معاشی آزادی کے ساتھ کر سکے۔ بیرونِ ملک تقریباً 90 لاکھ پاکستانی 40 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجتے ہیں، جبکہ ملک میں تقریباً 26 کروڑ آبادی کے باوجود برآمدات بھی تقریباً 40 ارب ڈالر ہیں۔ انہوں نے اس فرق کو پاکستان کی پیداواری اور برآمدی صلاحیت بڑھانے پر سنجیدہ گفتگو کی بنیاد قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے میڈیا کو دعوت دی کہ وہ برآمدات کی اہمیت اور ان میں اضافے کے مواقع کو قومی گفتگو کا مستقل حصہ بنائے، تاکہ عوام سمجھ سکیں کہ زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت معاشی استحکام اور خودمختاری سے کیسے جڑی ہے۔ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارتِ منصوبہ بندی اور یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ ’’مؤثر ترقیاتی ابلاغ پر میڈیا مکالمے‘‘ سے خطاب۔ #ExportLedGrowth #EconomicSelfReliance #DevelopmentCommunication #UraanPakistan
109