
Official Twitter handle of the Benazir Income Support Programme (BISP) - @GovtofPakistan’s social protection vehicle.
Islamabad, Pakistan
Joined March 2015
- Tweets16.5K
- Following0
- Followers92.1K
- Likes1.7K
Chairperson Benazir Income Support Programme (BISP), Senator Rubina Khalid, held a meeting with World Bank Country Director Bolormaa Amgaabazar at BISP Headquarters, who was accompanied by Amjad Zafar, Technical Team Lead, World Bank. Dr. Asim Ijaz, Director General National Socio-Economic Registry (NSER), and Nouman Ali also attended the meeting on behalf of BISP.
During the meeting, discussions focused on key areas of mutual interest, including the National Socio-Economic Registry (NSER), Benazir Nashonuma Programme (BNP), skill development initiatives, and strengthening collaboration between BISP and the World Bank.
#BISP #WorldBank #BenazirNashonumaProgramme #SkillDevelopment #NSER
3
4
1,285
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت ملک بھر میں ایک کروڑ خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے نہ صرف نامناسب بلکہ حقائق کے منافی ہیں، کیونکہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد محنت کش اور مستحق خاندان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب محدود آمدنی کے باعث خاندانوں کے لیے اپنے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو جائے تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماں کی طرح اپنے شہریوں کا سہارا بنے۔
#BISP #BenazirKafaalat #WomenEmpowerment #FinancialInclusion #IIUI
@RubinakhalidPPP
11
1,220
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے پاکستانی خواتین کو قومی شناخت اور معاشی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت کا موقع فراہم کیا ہے۔ بی آئی ایس پی میں اندراج کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط نے خواتین کو رجسٹریشن کے ساتھ باقاعدہ شناختی دستاویزات کے حصول کی بھی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں خواتین کے شناختی کارڈ بنے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا دوسرا بڑا ڈیٹا بیس ہے، جبکہ ملک بھر میں قائم 650 ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کے ذریعے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا کی مسلسل اپ ڈیٹ کا عمل جاری ہے۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #DynamicRegistration #IIUI #BISPDatabase
@RubinakhalidPPP
Chairperson Benazir Income Support Programme (BISP), Senator Rubina Khalid, visited the International Islamic University Islamabad (IIUI) as Guest of Honour, where she delivered a lecture on *“Career Development and National and International Career Opportunities.”*
During her address, she highlighted the vision behind BISP, conceived by Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto during her exile, when she engaged with economists and recognised the need for a sustainable support system to address the challenges faced by marginalised communities, particularly women with limited economic opportunities.
She stated that in 2008, the programme was formally launched by President Asif Ali Zardari through an Act of Parliament. Emphasising its transformative impact, she described BISP as not merely a social protection initiative, but a game changer that has empowered millions of women across Pakistan.
#BISP #SenatorRubinaKhalid #IIUI #ShaheedBenazirBhutto #EqualOpportunities
@RubinakhalidPPP
2
1,352
Chairperson BISP, Senator Rubina Khalid, visited the International Islamic University Islamabad (IIUI) as Guest of Honour and delivered a lecture on “Career Development and National and International Career Opportunities,” encouraging students to pursue excellence, explore new opportunities, and contribute to Pakistan’s future.
#BISP #SenatorRubinaKhalid #IIUI #YouthEmpowerment #CareerDevelopment
1
1,579
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے سندھ کے اضلاع بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کی خواتین نمائندگان اور مقامی بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا عظیم خواب ہے، جسے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کم آمدنی والے سفید پوش اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک مؤثر سماجی تحفظ کا ذریعہ ہے، جو مشکل معاشی حالات میں انہیں مالی سہارا فراہم کرتا ہے۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #FinancialInclusion #WomenEmpowerment #Sindh
شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرمایا "ہنر آپ کا سرمایہ ہے"
بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے حاصل کریں:
✅ مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت
✅ ماہانہ وظیفہ
✅ گریجویشن بونس
✅ سرٹیفکیٹ اور روزگار کے مواقع
📚 کورسز: آئی ٹی، ہیلتھ، ہوٹل مینجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن و ٹیکسٹائل
⏱️ دورانیہ: 3 سے 6 ماہ
یاد رکھیں! صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے خاندان کے افراد ہی بینظیر ہنرمند پروگرام میں اندراج کروا سکتے ہیں۔
#BISP #BenazirHunarmandProgramme #SkillsTraining #YouthEmpowerment
1
4
1,881
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے آج ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک عظیم خواب تھا، جسے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عملی جامہ پہنایا۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے ان سفید پوش اور مستحق خاندانوں کے لیے ایک اہم سماجی تحفظ کا ذریعہ ہے جن کے لیے محدود آمدنی میں گھریلو اخراجات پورے کرنا اور ضروریاتِ زندگی میں توازن برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایسے حالات میں ریاست ایک ماں کی طرح اپنے شہریوں کا سہارا بنتی ہے اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے مزید بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت **بینظیر ہنرمند پروگرام** بھی شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد مستحق خاندانوں کے افراد کو فنی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں، اپنی آمدنی میں اضافہ کریں اور معاشی خودمختاری کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
#BISP #BenazirHunarmandProgramme #SkillsDevelopment #MediaTalk #Umerkot
@RubinakhalidPPP
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے آج ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے نمائندوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ سہ ماہی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ قسط جدید انٹرآپریبلٹی (Interoperability) نظام کے تحت جاری کی جائے گی۔ اس نظام کے تحت مستحق خواتین کسی ایک بینک یا مخصوص ادائیگی مرکز کی پابند نہیں ہوں گی بلکہ چھ پارٹنر بینکوں کے مجاز پیمنٹ پوائنٹس سے اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی دن اور کسی بھی وقت رقم وصول کر سکیں گی۔
#BISP #BenazirKafaalat #Interoperability #DigitalPayments #Umerkot
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی تھرپارکر کے منتخب عوامی نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے ساتھ اہم اجلاس میں شرکت۔ اجلاس میں ضلع تھرپارکر میں خشک سالی کی صورتحال، مستحق خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی، امدادی رقوم میں ناجائز کٹوتیوں اور ڈیوائس ہولڈرز کی من مانیوں سے متعلق مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مستحقین تک شفاف انداز میں امداد کی فراہمی اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
#BISP #TransparentPayments #FinancialInclusion #GrievanceRedressal #Tharparkar
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں خشک سالی کی صورتحال کے پیش نظر سندھ حکومت بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس کی بنیاد پر غریب اور مستحق خاندانوں کو اضافی مالی معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے شفاف ادائیگیوں، شکایات کے فوری ازالے اور ناجائز کٹوتیوں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی سیاست نہیں بلکہ غریب عوام کی خدمت کا قومی پروگرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ایک موبائل رجسٹر یشن وین تھر پارکر میں تعینات کی جائے گی تا کہ متاثرہ افراد کی رجسٹریشن ہوسکے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ وہ تھرپارکر کے متاثرہ افراد کے لیے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے اضافی مالی امداد کے حوالے سے بھی بات کریں گی جو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط کے علاوہ دی جائے ۔
#BISP #TransparentPayments #MediaTalk #Tharparkar #MRVs
اقبال کا فلسفہ خودی ہمیں خوداری، خود انحصاری اور اپنی پہچان کا شعور دیتا ہے: چیپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد
#IqbalDay
آج یوم اقبال پر پاکستانی ادب، ثقافت اور قومی تشخص کی بنیاد رکھنے پر علامہ اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد
#IqbalDay
9
1,450
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد کے دورۂ بدین کے دوران میڈیا بریفنگ سے متعلق پی ٹی وی نیوز کی خصوصی رپورٹ۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے دورہ بدین کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ سہ ماہی قسط ڈیجیٹل والٹ کے جدید نظام کے ذریعے جاری کی جائے گی۔ اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین اپنی مالی معاونت کسی ایک بینک یا مخصوص علاقے تک محدود رہنے کے بجائے انٹرآ پر بیلٹی (Interoperability) کی سہولت کے ذریعے ملک بھر میں کسی بھی مجاز بینک سے، اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی دن اور کسی بھی وقت وصول کر سکیں گی۔
#BISP #Interoperability #DigitalWallet #TransparentPayments #Badin #MediaTalk
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے دورہ بدین کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 6 کروڑ سے زائد افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آئی ایس پی کے تحت فراہم کی جانے والی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق افراد کو باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لیے ریاست کی جانب سے ایک اہم سماجی تحفظ کا اقدام ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے اصولوں کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے جمع کیے جانے والے عطیات اور مالی وسائل کے استعمال میں شفافیت، آڈٹ اور جوابدہی کا مؤثر نظام ہونا ضروری ہے۔
اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح، میر اللہ بخش ٹالپر، ارباب امان اللہ، تنزیلہ اُمِ حبیبہ قمبراں اور بی بی یاسمین شاہ سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا منگی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، بی آئی ایس پی افسر عبدالقدیر مہیسر، سول سوسائٹی اور مقامی بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #Transparency #BenazirBhuttoVision #Badin #MediaTalk
2
9
2,021
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے دورہ بدین کے دوران سول سوسائٹی کی خواتین نمائندگان اور مقامی بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے شرکاء کے مسائل، تحفظات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف اقدامات اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
#BISP #SenatorRubinaKhalid #CivilSocietyEngagement #Badin #EmpoweringWomen
8
1,670
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر ہنرمند پروگرام کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کے تحت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بینیفشریز کے بچوں کو جامعات میں چھ ماہ پر مشتمل فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی.
انہوں نے ڈیجیٹل والٹ اور انٹرآپریبلٹی نظام پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے چھ شراکت دار بینکوں کے اشتراک سے ادائیگیوں کا نیا نظام متعارف کروایا ہے، جس کے تحت مستحق خواتین کسی بھی وقت اور کسی بھی مجاز پے پوائنٹ سے اپنی رقم وصول کر سکیں گی۔
#BISP #BenazirHunarmandProgramme #Interoperability #SkillsDevelopment #MediaTalk
@RubinakhalidPPP
سرکاری ملازمت اختیار کریں، بلوچستان کوٹہ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلوچستان کے تمام اضلاع کے اہل امیدواروں کے لیے آسامیاں۔ بغیر تحریری ٹیسٹ، براہِ راست واک اِن انٹرویوز۔ نیشنل جاب پورٹل پر رجسٹر کریں اور اپلائی کریں: njp.gov.pk/jobs/balochistan?…
Join Public Service – Balochistan Quota. Benazir Income Support Programme invites eligible candidates from all districts of Balochistan to apply for vacancies (BPS-1 to BPS-16) under the Balochistan Quota. Selection will be through direct walk-in interviews, with no written test. Register and apply on the National Job Portal: njp.gov.pk/jobs/balochistan?…






























